انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جس میں ابراہیم زردان اور رحمان اللہ گرباز نے اننگز کا آغاز کیا۔ مقررہ 20 اوورز میں افغانستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ اس دوران گلبدین نائب 63 اور صدیق اللہ 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا چیلنج ملا ہے، جس سے میچ میں ہائی وولٹیج مقابلہ متوقع ہے۔آج میگا ایونٹ کے مزید دو میچز بھی کھیلے جائیں گے:
انگلینڈ بمقابلہ نیپال، بھارت کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں
سری لنکا بمقابلہ آئرلینڈ، کولمبو میں
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے افتتاحی روز تین میچز ہوئے، جس میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو اور میزبان بھارت نے امریکہ کو شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس سے شائقین کو میگا مقابلوں کا سلسلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔









