87

امر خان کو مادھوری ڈکشٹ گانے پر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

معروف اداکارہ امر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مشہور گانے ’’چولی کے پیچھے کیا ہے‘‘ پر رقص کر رہی ہیں۔ امر خان نے ویڈیو میں اورنج اور شوکنگ پنک رنگ کے لہنگا چولی میں ڈانس کیا، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ مادھوری ڈکشٹ کی فین ہیں اور ان کے لہنگا چولی اسٹائلز سے متاثر ہیں۔ انہوں نے لکھا: ’’پی او وی، اورنج لہنگا چولی میرے اندر کی مادھوری کی فین کو جگا دیتا ہے۔’’

تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تنقید کی ہے اور کچھ نے لباس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا: ’’بہن، پاکستان آپ کی اس صلاحیت کو نہیں مان رہا، بھارت چلی جائیں اور اس سے بھی زیادہ بولڈ کپڑے پہنیں۔’’

امر خان کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر مداحوں اور ناقدین دونوں کے لیے سنسنی خیز موضوع بن چکی ہے۔