33

راولپنڈی اڈیالا جیل کا قیدی اسپتال میں انتقال کر گیا

راولپنڈی کے اڈیالا جیل میں منشیات کے مقدمے میں قید ایک قیدی دورانِ علاج اسپتال میں انتقال کر گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق قیدی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا، جہاں دورانِ علاج اس کی موت ہو گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتقال کرنے والا شخص چکوال کا رہائشی تھا اور اسے تھانہ ڈوڈیال میں درج منشیات کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔