73

روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر فائرنگ، لارنس بشنوئی گینگ ذمہ دار

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کر لی ہے۔ یہ واقعہ ممبئی کے جوہو علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فلم ساز کے گھر کو نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے دوران کم از کم پانچ 7.62 ملی میٹر گولیاں چلائی گئیں اور واقعے میں جدید اور دیسی ساختہ اسلحہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا اور چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق ممبئی کرائم برانچ کے اینٹی ایکسٹورشن سیل نے پونے سے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے فائرنگ کرنے والے شوٹر کی مدد کی اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل فراہم کی۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ دیگر ممکنہ شرکاء اور منصوبہ سازوں کا پتہ چلایا جا سکے۔