ٹرمپ انتظامیہ اور دیگر ثالث ممالک کی کوششوں کے باوجود غزہ میں مکمل جنگ بندی نافذ نہیں ہو سکی، اور صیہونی فورسز کے تازہ حملوں میں بچوں سمیت مزید 21 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے التفاح اور الزيتون علاقوں پر زمینی اور فضائی حملے کیے، جس میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔ 10 اکتوبر 2025 کے بعد سے غزہ میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 550 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ شہر اور خان یونس کی فضاؤں میں اسرائیلی ڈرون طیارے منڈلانے لگے، اور ناصر میڈیکل کمپلیکس جانے والی سڑکوں پر نقل و حرکت خطرناک ہو گئی ہے۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے مغربی کنارے سے مزید 25 بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ نابلس ضلع میں درجنوں فلسطینیوں سے اسرائیلی فورسز نے تفتیش کی ہے۔









