گجرپورہ پولیس کے چار اہلکاروں کے خلاف شہریوں سے پتنگیں اور رشوت لینے پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق تھانہ گجرپورہ کے اے ایس آئی امجد، مرتضیٰ، نصیر احمد اور کانسٹیبل عرفان نے شہری عثمان، سفیان اور سبحان کو گڈیاں لے کر جاتے ہوئے روکا اور بار کوڈ کا بہانہ بنا کر ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا۔ پولیس اہلکاروں نے شہریوں سے 56 ہزار روپے اور 100/100 گڈے وصول کیے اور پھر انہیں چھوڑ دیا۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اہلکاروں کی موبائل گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ افسران نے فوری نوٹس لیتے ہوئے چاروں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ ڈی ایس پی گجرپورہ نعیم انور کی مدعیت میں دفعہ 155/C سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔









