مارشل آرٹ آئیکون جیکی چن نے اپنی نئی ڈرامہ فلم Unexpected Family کے پریمیئر پر اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری خیالات کو ایک گانے کی صورت میں محفوظ کر لیا ہے، جو ان کے انتقال کے بعد منظرِ عام پر آئے گا۔
71 سالہ جیکی چن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں قریبی دوستوں اور عزیزوں کی وفات نے ان کے نقطۂ نظر کو بدل دیا ہے اور انہیں یہ احساس ہوا کہ جو کچھ کہنا اور کرنا ہے، وہ فوراً کرنا چاہیے۔
جیکی چن نے گانے کا ابھی اجرا نہ کرنے کی وجہ اہلِ خانہ اور مینجمنٹ کی خواہش قرار دی اور بتایا کہ یہ گانا فی الحال خفیہ رہے گا تاکہ لوگ جذباتی ہو جائیں۔ انہوں نے پریمیئر پر حاضرین سے گانے کا حصہ سنانے کی درخواست پر مسکراتے ہوئے انکار کر دیا۔
یہ اعلان مداحوں کے لیے ایک جذباتی لمحہ بن گیا اور سوشل میڈیا پر گونج رہا ہے، جہاں جیکی چن کے پیغام اور زندگی کے فلسفے پر بحث جاری ہے۔









