20

کلاکوٹ: رحمان ڈکیت کے بیٹے کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار

کلاکوٹ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف مجرم رحمان ڈکیت کے بیٹے جبران ولد عبد الرحمٰن کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ ملزم عادی پیشہ ور ہے اور اس سے قبل متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

پولیس کے مطابق جبران کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ حکام نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور دیگر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔