امریکہ کے صدر نے منیاپولس شہر سے امیگریشن اینڈ کسٹم ایجنٹس (ICE) کو واپس بلانے کا عندیہ دیا ہے، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ یہ کب ہوگا۔ صدر نے کہا کہ ہماری ٹیم حالیہ واقعات کا جائزہ لے رہی ہے اور جلد کسی حتمی نتیجے پر پہنچے گی۔
منیاپولس میں گزشتہ مہینے اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے بعد شہر اور دیگر علاقوں میں احتجاج ہوا۔ مقامی گورنر اور میئر بھی صدر سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ ICE ایجنٹس واپس بلائے جائیں تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔
عوامی دباؤ کے باعث وائٹ ہاؤس نے اس سلسلے میں مزید اقدامات کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ صدر کا کہنا ہے کہ “ہم نے بہت اچھا کام کیا ہے، لیکن وقت آنے پر مزید فیصلہ کیا جائے گا۔”
منیاپولس کے حالات کشیدہ ہیں اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔









