30

پیرس ہلٹن کا اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی جعلی تصاویر کا انکشاف کیا

معروف امریکی اداکارہ اور بزنس ویمن پیرس ہلٹن نے 19 سال کی عمر میں اپنی نجی ویڈیو لیک ہونے کے واقعے پر دوبارہ کھل کر جذبات کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ پریس کانفرنس میں پیرس ہلٹن نے کہا کہ یہ واقعہ محض اسکینڈل نہیں بلکہ سراسر استحصال تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد انہیں شدید شرمندگی، خوف اور تذلیل کا سامنا کرنا پڑا اور لوگ ان کے درد کو صرف خبروں اور کلکس کے لیے استعمال کرتے رہے۔ پیرس ہلٹن نے مزید انکشاف کیا کہ آج بھی اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ایک لاکھ سے زائد جعلی فحش تصاویر ان کے نام سے گردش کر رہی ہیں۔

پیرس نے کہا کہ اس واقعے نے نہ صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا بلکہ انہیں اپنے وجود، عزت اور خود اعتمادی پر اختیار بھی کھونا پڑا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ویڈیو بنانے کے وقت انہیں دباؤ میں رکھا گیا اور یقین دلایا گیا کہ یہ کبھی منظر عام پر نہیں آئے گی۔

یہ انکشاف پیرس ہلٹن کی کتاب ’پیرس: دی میموئر‘ میں شامل ہے اور سماجی میڈیا پر صارفین کے درمیان شدید بحث کا موضوع بن گیا ہے۔