37

دماغی طاقت بڑھانے والی غذائیں، یادداشت اور توجہ کے لیے مفید

ماہرین صحت کے مطابق دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے اور یادداشت کو مضبوط رکھنے کے لیے روزانہ کچھ غذائیں استعمال کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ان غذاؤں میں بلو بیری، بروکولی، اخروٹ، بادام، گرین ٹی، اورنج، ناریل کا تیل، پالک اور کافی شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلو بیری میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دماغی خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور یادداشت کو بہتر بناتے ہیں۔ بروکولی وٹامن K سے بھرپور ہے جو سمجھنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔ اخروٹ اور بادام میں صحت مند چکنائیاں اور وٹامن E شامل ہیں جو یادداشت کے لیے مفید ہیں۔

ماہرین کے مطابق گرین ٹی دماغ کو پرسکون رکھتی ہے اور توجہ بڑھاتی ہے، جبکہ اورنج میں موجود وٹامن C دماغی افعال کو بہتر بناتا ہے اور ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ ناریل کا تیل الزائمر کے مریضوں میں دماغی افعال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ پالک میں موجود فولک ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹس عمر کے ساتھ دماغی کمزوری کو سست کرتے ہیں، اور مناسب مقدار میں کافی بھی دماغی طاقت بڑھانے میں مؤثر ہے۔

ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ دماغی صحت کے لیے پانی زیادہ پیا جائے، مناسب نیند لی جائے، روزانہ ورزش کی جائے اور موبائل و اسکرین کے استعمال کو محدود کیا جائے۔