مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی ان دنوں اپنی عالمی مصروفیات اور بین الاقوامی سفر کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
حال ہی میں نورا فتحی نے سوشل میڈیا پر ایک فٹبال میچ کے دوران گزارے گئے چند یادگار لمحات شیئر کیے، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئے۔
گزشتہ ویک اینڈ پر نورا فتحی نے افریقہ کپ آف نیشنز (AFCON) ٹورنامنٹ کے دوران مراکش کے ایک اہم میچ میں شرکت کی، جہاں سے لی گئی تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
جہاں ایک جانب مداحوں نے ان کے اسپورٹس اسپرٹ اور انداز کو خوب سراہا، وہیں سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان پوسٹس کو ممکنہ رومانوی اشارہ قرار دیتے ہوئے قیاس آرائیوں کا آغاز کر دیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق نورا فتحی کسی ’خاص کھلاڑی‘ کی حمایت کے لیے مراکش پہنچی تھیں، جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ مراکشی فٹبال ٹیم کے کپتان اشرف حکیمی ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 27 سالہ اشرف حکیمی ایک عالمی شہرت یافتہ فٹبالر ہیں جو اس وقت فرانس کے معروف کلب پیرس سینٹ جرمین (PSG) کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
تاحال نورا فتحی اور اشرف حکیمی کی جانب سے ان تعلقات کی خبروں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم مداحوں میں تجسس اور چہ مگوئیاں بدستور جاری ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک سابقہ انٹرویو کے دوران جب نورا فتحی سے مراکش کی تاریخ کے پسندیدہ فٹبالر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بلا جھجھک اشرف حکیمی کا نام لیا تھا، جس کے بعد موجودہ افواہوں کو مزید تقویت مل گئی ہے۔









