175

کوہلی کی کم بیک: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سب سے آگے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق بھارت کے ویرات کوہلی چار سال بعد ون ڈے کرکٹ میں بیٹرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر واپس آ گئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے، جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما دو درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے، جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن بدستور برقرار ہے، جب کہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے اور بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھی افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جو افغان کرکٹ کے لیے ایک اور بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔