157

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری: سعودی ریال کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں ریال کی قیمت میں صرف دو پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ ترین اوپن مارکیٹ ریٹس کے مطابق سعودی ریال 74 روپے 80 پیسے میں خریدا جا رہا ہے جبکہ اس کی فروخت 75 روپے 30 پیسے میں ہو رہی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال 74 روپے 63 پیسے میں خریدا اور 74 روپے 76 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ منگل 13 جنوری 2026 کو اوپن مارکیٹ میں ریال 74 روپے 85 پیسے میں خریدا اور 75 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی صورتحال اور زر مبادلہ کی طلب و رسد کے باعث کرنسی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ معمول کا حصہ ہے۔ ان کے بقول آئندہ دنوں میں بھی ریٹس میں تبدیلی کا امکان موجود ہے، جس سے تاجروں اور عوام کو مالی لین دین میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔