114

متحدہ عرب امارات میں 11 شہروں کو جوڑنے والا بڑا ریلوے منصوبہ شروع

متحدہ عرب امارات میں رواں سال قومی مسافر ریل نیٹ ورک شروع کیا جا رہا ہے جو ملک کے 11 شہروں اور علاقوں کو آپس میں منسلک کرے گا۔

ٹرین سروس “الاتحاد ریل” ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور فجیرہ کو مربوط کرے گی اور ابوظہبی کے مغربی علاقے الظفرہ سے لے کر شارجہ کے دور دراز صحرائی علاقوں تک بھی سہولت فراہم کرے گی۔

اتحاد ریل کے حکام نے بتایا کہ یہ سروس جدید سہولتوں سے لیس ہوگی، جس میں وائی فائی انٹرنیٹ، موبائل چارجر کی سہولت شامل ہے اور ہر ٹرین میں 400 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔

یہ قومی ریل نیٹ ورک متحدہ عرب امارات میں مسافروں کے سفر کو تیز، آرام دہ اور محفوظ بنانے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اور ملک کے شہری و دیہی علاقوں کو جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔