127

رونالڈو اور میسی کے مقابلے میں محمد صالح کی شاندار جیت

مصر کے معروف فٹبالر محمد صالح نے اپنے کریئر میں ایک شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

AFCON 2025 کے کوارٹر فائنل میں آئیوری کوسٹ کے خلاف اہم گول کرنے کے بعد محمد صالح کے مجموعی گول اور اسسٹ کی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔ انہوں نے یہ سنگِ میل صرف 111 بین الاقوامی میچز میں حاصل کیا، جبکہ میسی نے یہ ریکارڈ 122 میچز اور رونالڈو نے 136 میچز میں عبور کیا تھا۔

محمد صالح نے مصر کے لیے اب تک 65 گول اور 35 اسسٹ کیے ہیں، جس سے وہ بین الاقوامی سطح پر گول کنٹری بیوشنز کے لحاظ سے تیز ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ریکارڈ نہ صرف محمد صالح کی مہارت اور مستقل مزاجی کا ثبوت ہے بلکہ ان کی عالمی شہرت کو بھی مزید بڑھاتا ہے۔ اس فہرست میں برازیل کے لیجنڈ پیلے نے سب سے تیز 100 گول/اسسٹ کا ریکارڈ 77 میچز میں حاصل کیا جبکہ نیمار نے یہ سنگِ میل 94 میچز میں عبور کیا۔

محمد صالح کے اس تاریخی ریکارڈ نے دنیا کے فٹبال شائقین کو حیران کر دیا ہے اور وہ اب عالمی سطح پر تین عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی جگہ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔