168

PSL میں حیدرآباد ٹیم کی انٹری اور مالک فواد سرور کا تعارف

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے توسیعی مرحلے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا، جہاں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت فواد سرور نے اپنے آبائی شہر حیدرآباد کی پی ایس ایل فرنچائز خرید لی۔

فواد سرور، جو امریکا کے شہر ٹیکساس میں مقیم ہیں، FKS گروپ (Kingsmen) کے بانی اور مالک ہیں۔ یہ گروپ کرکٹ میں سرگرم ہے اور امریکا میں شکاگو کنگزمین (Chicago Kingsmen) ٹیم کا بھی مالک ہے، جو 2024 کی چیمپیئن رہی۔

فواد سرور نے تصدیق کی کہ فرنچائز کا ہوم سٹی ان کا آبائی شہر حیدرآباد (سندھ) ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کو عالمی سطح تک لے جانا چاہتے ہیں اور کھلاڑیوں کو فیملی کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں، جو ان کی کامیابی کا راز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنگزمین گروپ امریکا سے لے کر پاکستان تک کرکٹ کو فروغ دے رہا ہے۔ گزشتہ سیزن میں ان کی ٹیم پاکستان کے ڈومیسٹک گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں بھی شریک ہوئی تھی، جس سے ان کی ٹیم کو پاکستان کے کرکٹ حلقوں میں پہچان ملی۔