109

عمرے کے سفر میں معجزہ، اداکار نے دل کو چھو لینے والا واقعہ شیئر کیا

پاکستانی اداکار حارث وحید نے عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنے والد کے ساتھ پیش آنے والے ایک غیر معمولی اور روحانی تجربے کا ذکر کیا ہے، جسے انہوں نے اللہ کی خاص مہربانی قرار دیا۔

حارث وحید حال ہی میں اپنے والد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کے والد کو ویل چیئر پر عمرہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار کے مطابق ان کے والد عمرے کے لیے ویل چیئر پر گئے تھے، تاہم حیرت انگیز طور پر وہ صحت یاب حالت میں اپنے قدموں پر چلتے ہوئے وطن واپس آئے۔ حارث وحید نے لکھا کہ یہ منظر ان کے لیے جذباتی تھا اور اس لمحے ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

انہوں نے اس کیفیت کو اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کی صحت پر بے حد شکر گزار اور خوش ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے حارث وحید کو عمرے کی مبارک باد دی گئی جبکہ ان کے والد کی صحت و سلامتی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

https://www.instagram.com/reel/DTNjaZujPP9/?utm_source=ig_web_copy_link