پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، عثمان خان اور خود کپتان سلمان علی آغا بیٹنگ لائن کا حصہ ہیں۔ بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے متوازن ٹیم میدان میں اتاری گئی ہے، جبکہ شاداب خان کی واپسی سے آل راؤنڈ صلاحیتوں میں اضافہ متوقع ہے۔









