پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنا چوتھا میوزک البم ’روشنی‘ ریلیز کر دیا ہے، جس میں ’رخسانہ‘ گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
البم میں سولفُل بیلیڈز، افریقی انداز، اماپینو گرووز، ایکوسٹک پاپ اور ڈیپ ہاؤس کے گانے شامل ہیں۔
لاز اینجلس میں فلمایا گیا ’رخسانہ‘ کا میوزک ویڈیو بھی ریلیز ہو چکا ہے، جسے چند دنوں میں 30 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔









