139

ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون،لانچنگ کی متوقع تاریخ سامنے آگئی

ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون متوقع وقت سے پہلے لانچ ہوسکتاہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل کئی سالوں سے فولڈ ایبل آئی فون پر کام کر رہا ہے اور تازہ سپلائی چین رپورٹس کے مطابق یہ ڈیوائس جلد پیداوار کے مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے اورستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے ساتھ آئی فون فولڈ بھی لانچ ہو سکتا ہے۔ 
چینی ویب سائٹ ویبو کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کے بعد آئی فون 18 سیریز کی پیداوار لائن پر جانچ شروع کی جائے گی اور فروری میں پیداوار میں شامل ہونے کی توقع ہے، جس کے مطابق مارچ 2026 کے قریب ریٹیل لانچ ممکن ہے ایپل کی حکمت عملی کے مطابق پریمیم ماڈلز خزاں میں اورسٹینڈرڈ ماڈلز بعد میں لانچ ہوتے ہیں، اس منصوبے کے تحت فولڈ ایبل آئی فون کو پرو ماڈلز کے ساتھ لانچ کرنا موزوں سمجھا جا رہا ہے۔
سپلائی چین ذرائع کے مطابق ایپل خاموشی سے فولڈ ایبل آئی فون کے ڈسپلے اور ہنج میکانزم کے تجربات کر رہا ہے، ٹرائل پیداوار کا شیڈول ایپل کی معمول کی 12 سے 18 ماہ کی تیار کاری سے میل کھاتا ہے، جس سے ریٹیل لانچ 2026 کے آخر تک ممکن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فولڈایبل فون اگلی نسل کے اے سیریز پروسیسر کے ساتھ لانچ ہوگا تاکہ یہ جدید اور قابل اعتماد ڈیوائس کے طور پر پیش ہو،تاہم بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایپل فولڈ کو 2027 تک موخر بھی کر سکتا ہے تاکہ پیداوار، لاگت اور مارکیٹ کے دیگر فولڈ ایبل ڈیوائسز کا جائزہ لیا جا سکے 

زیادہ تر تجزیہ کار توقع کرتے ہیں کہ ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو، پرو میکس اور فولڈ لانچ ہوں گے جبکہ بہار 2027 میں آئی فون 18 اور آئی فون 18e متعارف ہوں گے، اس حکمت عملی سے فولڈ کی پریمیم پوزیشن برقرار رہے گی اور ایپل کو اپنی سالانہ تقریب میں نئی کیٹیگری کے ساتھ خبروں میں نمایاں ہونے کا موقع ملے گا۔