160

سجل علی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

سجل علی اور حمزہ سہیل پاکستان کے مقبول اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں جو اپنی شاندار اداکاری کی بدولت ناظرین کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں، اب سجل علی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

دونوں اداکاروں کو سب سے پہلے ’زرد پتوں کا بن‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں نے بے حد سراہا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر مختلف انسٹاگرام پیجز کی جانب سے یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ سجل علی اور حمزہ سہیل 2026 کے آغاز میں شادی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

اگرچہ دونوں نے کبھی اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا، مگر مداح اس افواہ پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں تاہم سجل علی نے ان خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ ان کی زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر جب بھی ہوگی، وہ خود ہی بتائیں گی۔