193

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، سونا مزید ہزار روپے مہنگا

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا مزید ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔

تازہ اضافے کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 74 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 34 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 750 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرافہ بازار کے مطابق 10 گرام چاندی کی قیمت بڑھ کر 8 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں تبدیلی اور مقامی سطح پر طلب میں اضافے کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے خریداروں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔