107

خالدہ ضیاء کے بیٹے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے عبوری چیئرمین طارق رحمان نے جلاوطنی ختم کر دی

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے عبوری چیئرمین طارق رحمان 17 سالہ جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

طارق رحمان اپنی بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ ڈھاکہ  پہنچے، 60 سالہ طارق رحمان سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے ہیں۔طارق رحمان 2008 میں 18 ماہ قید کے بعد علاج اور دیگر وجوہات کی بنا ءپر برطانیہ چلے گئے تھے۔ 

سیاسی مبصرین کے مطابق بی این پی اس وقت انتخابات میں سب سے مضبوط جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے اور کسی بڑی غیر متوقع صورتحال کے بغیر اس کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق طارق رحمان نے حالیہ مہینوں میں واضح کیا ہے کہ بی این پی کی حکومت بننے کی صورت میں بنگلادیش کی خارجہ پالیسی ’’بنگلہ دیش فرسٹ‘‘ ہوگی۔

واضح رہے کہ ان کی واپسی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب بنگلہ دیش میں اہم انتخابات کا انعقاد ہونے والا ہے۔