101

فیصل قریشی: پاکستانی ڈرامے عالمی سطح پر پسند کیے جا رہے ہیں لیکن ملکی سطح پر تنقید مسائل پیدا کر رہی ہے

پاکستان کے نامور سینئر اداکار فیصل قریشی نے حالیہ انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں اور انڈسٹری کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ پاکستانی چینلز نے مختلف اقسام کے ڈرامے بنائے ہیں، جس کی وجہ سے عوام اپنے ڈراموں پر فخر محسوس کرتی ہیں اور دیگر ممالک کے لوگ بھی انہیں اتنی ہی پسند کرتے ہیں جتنی کہ پاکستانی فینز کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک نیپالی شخص سے ملاقات کی، جس نے پاکستانی ڈرامے کی تعریف کی، اور بنگلادیش، بھارت، ترکیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی پاکستانی ڈرامے مقبول ہیں۔

فیصل قریشی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی ڈرامے سراہا جا رہا ہے، لیکن پاکستان میں لوگ ڈراموں کے ساتھ ٹھیک نہیں کر رہے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک سینئر اداکاروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تنقید ہونی چاہیے تاکہ تکنیکی معیار بہتر ہو، لیکن ضرورت سے زیادہ تنقید کر کے ڈرامے خراب نہ کیے جائیں۔