140

سونے کی قیمت میں اضافہ: گرام سونے کی قیمت 5،315 روپے اضافے کے بعد 396،400 روپے ہو گئی

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق، ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 6,200 روپے بڑھ کر 462,362 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 5,315 روپے اضافے کے بعد 396,400 روپے ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی اور مقامی معاشی حالات کی وجہ سے جاری ہے۔