140

اسٹار لنک سیٹلائٹ بے قابو، زمین پر گرنے کا خدشہ

کیلیفورنیا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے خبردار کیا ہے کہ اسٹار لنک سیٹلائٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث یہ کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق سیٹلائٹ ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا ہے اور یہ ٹوٹے ہوئے ٹکڑے خلا میں تیر رہے ہیں۔

کمپنی نے متعلقہ حکام اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے اور کہا کہ آنے والے ہفتوں میں یہ ٹکڑے زمین پر گر سکتے ہیں، تاہم ابھی تک کسی نقصان یا خطرے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

اسپیس ایکس نے بتایا کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر کرے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق خلا میں ٹوٹے ہوئے سیٹلائٹس اور ان کے ٹکڑوں کا زمین پر گرنے کا امکان نہایت کم ہوتا ہے، تاہم شہریوں کو خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔