120

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی مالی معاونت منظور کرلی

پاکستان کے لیے عالمی بینک نے 700 ملین ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے جو عوامی وسائل کے مؤثر استعمال اور معاشی استحکام کے فروغ کے لیے دی جا رہی ہے۔ یہ فنانسنگ پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلوژو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت فراہم کی گئی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق اس پروگرام کے تحت مجموعی فنانسنگ 1.35 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے جس میں سے 600 ملین ڈالر وفاقی حکومت اور 100 ملین ڈالر سندھ کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔ فنڈز کا اجرا مقررہ اصلاحاتی اہداف کی تکمیل سے منسلک ہوگا۔

منصوبے کے تحت ٹیکس نظام کی بہتری مالی شفافیت اور ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے نتیجے میں عوامی خدمات کی فراہمی بہتر ہوگی جبکہ سندھ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے وسائل میں اضافے کی بھی توقع ہے۔