142

بھارتی اداکارہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دے دیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشہور ڈرامہ سیریل “کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی” سے شہرت حاصل کرنے والی جیا بھٹاچاریہ نے حملے کے بعد بھارتی حکومت اور سپریم کورٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر پہلگام میں بھی وہی سیکیورٹی انتظامات کیے جاتے جو دہلی میں آوارہ کتوں کے حق میں ہونے والے احتجاج کے دوران دیکھنے میں آئے، تو بے گناہ افراد کو شناخت پوچھ کر قتل نہ کیا جاتا۔

انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ آیا یہ واقعہ محض انتظامی ناکامی تھی یا کسی سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ، اور مطالبہ کیا کہ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

جیا بھٹاچاریہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو استعمال کر کے فیصلے مسلط کیے جا رہے ہیں اور عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ حکومت درحقیقت کن مفادات کے تحت فیصلے کر رہی ہے۔

تاحال بھارتی حکومت یا کسی متعلقہ سرکاری ادارے کی جانب سے اداکارہ کے ان الزامات پر کوئی باقاعدہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔