نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ چائے پینے والے افراد کی ہڈیاں کافی پینے والوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں۔
فلینڈرز یونیورسٹی کی تحقیق میں 65 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران ایک دہائی تک ہڈیوں کی کثافت کی جانچ کی گئی۔ تحقیق کے مطابق روزانہ ایک کپ چائے پینے سے ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے اور فریکچر کے خطرے میں کمی آتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ معتدل مقدار میں کافی پینے سے ہڈیوں پر منفی اثرات نہیں پڑتے، لیکن روزانہ 5 کپ سے زیادہ کافی پینے سے ہڈیوں کی کثافت گھٹ سکتی ہے۔
یہ تحقیق جرنل نیوٹریشنز میں شائع ہوئی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے کا ایک کپ بھی ہڈیوں کی صحت کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔









