79

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں سونا خریداروں کے لیے نسبتاً سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کی کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 541 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے پر آ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 285 ڈالر ہو گئی ہے۔