23

یوٹیوب نے شارٹس کی تیاری کے لیے نیا ’ثرعاتع ٘ہدع‘ متعارف

یوٹیوب کی موبائل ایپ اب ویڈیوز دیکھنے کے بجائے مواد کی تیاری اور کریئیٹرز کی ضروریات پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں کے نام سے نیا ٹول متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو شارٹس اور دیگر ویڈیوز تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا موڈ یوٹیوب ایپ میں پلس آئیکون پر کلک کرنے سے فعال ہوگا اور اس میں متعدد ٹولز دستیاب ہوں گے، جن میں اے آئی پر مبنی فیچرز بھی شامل ہیں۔ صارفین اس کے ذریعے تصاویر، ویڈیو کلپس، گرین اسکرین بیک گراؤنڈز، میوزک ٹریکس اور دیگر مواد تیار کر سکیں گے۔

رپورٹ میں واضح نہیں کیا گیا کہ اے آئی کس طرح مواد کی تیاری میں مدد دے گی، مگر امکان ہے کہ اس کے لیے صارف کو ایک پروموٹ تحریر استعمال کرنی ہوگی۔ اس سے پہلے بھی یوٹیوب کے تجرباتی اے آئی فیچرز کے ذریعے ویڈیوز اور تصاویر بنائی جا سکتی تھیں، تاہم یہ نیا موڈ محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور شارٹس کی تیاری کے نئے ذرائع آزمانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

یوٹیوب کا مقصد واضح ہے: شارٹس پر توجہ بڑھانا، مخالف پلیٹ فارمز کے مقابلے میں برتری حاصل کرنا اور کریئیٹرز کے مطالبات پورے کرنا۔