202

ڈارک چاکلیٹ کھانے سے بڑھاپا سست ہوسکتا ہے:نئی تحقیق

اگر آپ عمر بڑھنے کی رفتار کو سست کرنا چاہتے ہیں تو خوشخبری یہ ہے کہ ایک مزیدار غذا اس میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ جرنل ایجنگ میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ کھانے کی عادت حیاتیاتی عمر (Biological Age) میں اضافے کی رفتار کم کرسکتی ہے۔

عام طور پر عمر کا تعین تاریخِ پیدائش سے کیا جاتا ہے، مگر طبی نقطۂ نظر سے ایک اور عمر بھی ہوتی ہے جسے حیاتیاتی عمر کہتے ہیں۔ یہ عمر جسمانی افعال، ذہنی کارکردگی، جینز اور طرزِ زندگی سے طے ہوتی ہے۔ حیاتیاتی عمر جتنی زیادہ ہو، مختلف امراض کا خطرہ بھی اتنا بڑھ جاتا ہے۔