36

یورپی یونین نے گوگل کے خلاف غیر قانونی آِ ڈیٹا استعمال پر تحقیقات کا آغاز کر دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے گوگل کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس کا تعلق کمپنی کے AI ماڈلز کی تربیت کے لیے پبلشرز اور یوٹیوب کے مواد کو بغیر اجازت یا معاوضہ استعمال کرنے سے ہے۔

تحقیقات کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا گوگل نے انٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسابقتی ماحول کو نقصان پہنچایا یا دیگر AI ڈویلپرز کے لیے غیر منصفانہ رکاوٹیں پیدا کیں۔

یورپی یونین کے عہدیداروں کے مطابق یہ اقدام اس بات کی وضاحت کرے گا کہ بڑے ٹیکنالوجی پلیئرز اپنے AI ماڈلز کی تربیت کے لیے مواد کا استعمال کس حد تک قانونی اور منصفانہ طریقے سے کر سکتے ہیں، اور کیا اس عمل سے مارکیٹ میں مقابلے یا تخلیقی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔