96

لٹویا میں مردوں کی کمی، خواتین کرائے کے شوہر تلاش کرنے پر مجبور

ریگا: لٹویا میں مردوں کی کمی کے باعث خواتین اب "کرائے کے شوہر" کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ یورواسٹیٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق لٹویا میں خواتین کی تعداد مردوں سے 15.5 فیصد زیادہ ہے، جو یورپی یونین کے اوسط سے تین گنا زیادہ ہے۔

خاص طور پر 65 سال سے زائد خواتین کی تعداد مردوں سے دوگنی ہے، جس کی وجہ سے بزرگ خواتین کے لیے ازدواجی یا معاشرتی مدد کے مواقع محدود ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال نے سماجی رجحانات میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے، اور کئی خواتین کو "کرائے کے شوہر" کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور کیا ہے تاکہ روزمرہ کے کام اور تنہائی کا حل نکالا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لٹویا میں یہ رجحان آبادیاتی عدم توازن اور سماجی ڈھانچے میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے، اور اس سے معاشرتی و اقتصادی پہلوؤں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔