127

آسٹریلوی ٹیم کا دورۂ پاکستان، آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی۔

 ذرائع کاکہنا ہے کہ ریکی ٹیم معمول کے دورے میں وینیوز کا جائزہ لے گی، ریکی ٹیم قذافی سٹیڈیم، این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا جائزہ لے گی۔

ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سیکیورٹی حکام بریفنگ بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔