پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز اور ڈرامہ اداکارہ سبینہ سید نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کردیا۔ دونوں فنکاروں نے یہ اعلان انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک خوبصورت کولیبرشن پوسٹ میں کیا۔
شیئر کی گئی تصاویر میں خاقان اور سبینہ کھیت میں روایتی پنجابی ملبوسات میں خوشگوار انداز میں بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔ ساتھ لکھے گئے کیپشن میں انہوں نے لکھا: "ہمارا کام ہوگیا، اب آپ لوگ بھی تیاری کریں" اور خاقان نے انگوٹھی کا ایموجی شامل کیا۔
ان کے اعلان کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سبینہ سید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ سبینہ سید 2017 سے شوبز میں سرگرم ہیں جبکہ خاقان شاہنواز نے 2023 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، دونوں نے مختلف ڈراموں کے ذریعے اپنی پہچان مضبوط کی ہے۔









