49

سردیوں میں نیچرل میک اَپ کا حل: 6 بہترین کنسیلرز کی فہرست

سردیوں کے موسم میں نیچرل اور ہلکا میک اَپ کرنا اکثر مشکل ہو جاتا ہے۔ فاؤنڈیشنز خشک حصوں پر جم جاتی ہیں اور اسکن ٹنٹس مؤثر ثابت نہیں ہوتے، جس سے چہرہ بے رونق دکھائی دیتا ہے۔ ایسے میں کنسیلر ایک بہتر انتخاب بن جاتا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف نشانات چھپاتا ہے بلکہ جلد کو نمی بھی فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ’نو میک اَپ لک‘ کے لیے ایسا کنسیلر منتخب کرنا ضروری ہے جو جلد کی قدرتی خوبصورتی کو اُجاگر کرے اور چہرے پر بھاری محسوس نہ ہو۔ اسی تناظر میں سردیوں کے لیے 6 بہترین کنسیلرز کی فہرست پیش کی جا رہی ہے جن کا استعمال ہلکا، ہائیڈریٹنگ اور نیچرل فِنش فراہم کرتا ہے۔


سردیوں کے لیے بہترین کنسیلرز

 سوئس بیوٹی لیکویڈ کنسیلر
قدرتی اور ہلکی کوریج کے لیے یہ ایک مقبول اور کم قیمت پروڈکٹ ہے۔ اس کی کریمی ساخت جلد میں آسانی سے جذب ہو جاتی ہے اور میٹ فِنش طویل وقت تک برقرار رہتی ہے۔

 مے بیلین نیویارک فِٹ می کنسیلر
چکنی جلد والوں کے لیے موزوں، آئل فری اور نان کومیوڈوجینک یہ کنسیلر ہلکی سے درمیانی کوریج فراہم کرتا ہے اور جلد کو سانس لینے دیتا ہے، جس سے نیچرل چمک برقرار رہتی ہے۔

 میک اَپ ریولیوشن کنسیل اینڈ ڈیفائن
ملٹی پرپس کنسیلر جو ہلکے سے فل کوریج تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی کریمی ساخت خشک جلد والوں کے لیے بھی موزوں ہے اور قدرتی، نرم فِنش دیتی ہے۔

 لو’اورئیل پیرس انفالیبل فل ویئر کنسیلر
ہائی کوریج کنسیلر جو چہرے کی خامیاں مؤثر طریقے سے چھپاتا ہے۔ اس کا موٹا ایپلیکیٹر ٹارگٹڈ ایپلیکیشن میں مدد دیتا ہے اور نیچرل لک برقرار رکھتا ہے۔

 مے بیلین نیو یارک انسٹنٹ ایج ریوائنڈ
کریز فری فِنش اور نرم اسپنج ایپلیکیٹر کے باعث اس کنسیلر کو لگانا نہایت آسان ہے۔ یہ ہلکی کوریج کے ساتھ قدرتی اور صاف چہرہ فراہم کرتا ہے۔

 ڈیلی لائف فور ایور52 کنسیلر وہیل
چار مختلف شیڈز پر مشتمل یہ وہیل کنسیل، کریکٹ، ہائی لائٹ اور برونزنگ کے لیے بہترین ہے۔ جلد کے مختلف مسائل کے لیے ایک ہی پروڈکٹ مفید ثابت ہوتی ہے۔


نیچرل میک اَپ لک کیسے حاصل کریں؟

کنسیلر کو ہلکے ہاتھ سے مہاسوں یا ڈارک سرکلز پر لگائیں۔

اپنے انڈرٹون کے مطابق درست شیڈ منتخب کریں۔

خامیاں چھپانے کے لیے ذرا سا گہرا، جبکہ چہرہ روشن کرنے کے لیے ہلکا شیڈ استعمال کریں۔

زیادہ تہہ سے بچنے کے لیے کنسیلر کو کمپیکٹ پاؤڈر سے سیٹ کریں۔

سردیوں میں اگر آپ فریش، صاف اور نیچرل میک اَپ لک چاہتی ہیں تو یہ کنسیلرز بہترین انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔