86

ملک میں چلغوزے کی قیمتیں 50 سے 60 فیصد تک کمی

ملک میں چلغوزے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتیں 50 سے 60 فیصد تک گر گئی ہیں، جس کے نتیجے میں ایک کلو چلغوزے کی قیمت جو پہلے 16 ہزار سے 18 ہزار روپے تک تھی، اب 6 ہزار سے 9 ہزار روپے تک رہ گئی ہے۔

بلوچستان کے علاقوں ژوب اور شیرانی میں چلغوزے کی قیمتیں 3 ہزار سے 5 ہزار روپے فی کلو تک بھی فروخت ہوتی رہی ہیں۔ کسانوں اور تاجروں نے اس کمی کی وجہ افغان بارڈر کی بندش اور بارشوں کی کمی قرار دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کولڈ اسٹوریج میں چلغوزے کو محفوظ نہ رکھنے کی وجہ سے اس کا وزن اور معیار متاثر ہوتا ہے، اور بلوچستان میں کولڈ اسٹوریج سہولیات کی کمی کے باعث مقامی سطح پر چلغوزے سستے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔