49

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان پر مسلح حملہ، 3 ہلاکتیں

بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر، 2 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شہری شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ فلور ملز کے قریب کیا گیا، اور نامعلوم مسلح افراد نے زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا۔ ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے تصدیق کی کہ اس حملے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور شہداء کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی گشت بڑھا دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے بھی حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ فائرنگ کے دوران دو پولیس اہلکار اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوئے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔