26

سڈنی کے نواح میں طیاروں کے تصادم کا المناک حادثہ: ایک پائلٹ ہلاک

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے نواح میں دو طیاروں کے مبینہ طور پر فضائی تصادم کے بعد ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں موجود واحد پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔

 

پولیس کے مطابق حادثہ ویڈر برن ایئر فیلڈ کے قریب پیش آیا، جہاں ریسکیو ٹیموں نے پائلٹ کی لاش قریبی جھاڑیوں سے برآمد کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں طیارے پرواز کے دوران آپس میں ٹکرائے، جس کے بعد ایک طیارہ جنگل میں گر گیا۔

ایئر ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ٹکر کا سبب معلوم کیا جا سکے۔ پولیس کے مطابق دوسرا طیارہ بحفاظت ایئر فیلڈ پر اترا اور اس کا پائلٹ محفوظ رہا۔

حادثے کے بعد علاقے میں دو مقامات کو کرائم سین قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔