ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) کی فیڈ میں معمولی ردوبدل بھی صارفین کے سیاسی رجحانات پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے، جس سے پلیٹ فارم کی بیانیہ سازی کی طاقت مزید واضح ہو جاتی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ تحقیق امریکی انتخابات کے دوران کی گئی، جس میں معلوم ہوا کہ جو سیاسی بیانیہ پہلے کئی سال میں تشکیل پاتا تھا، وہ اب ایکس کے الگورتھمز کے ذریعے محض ایک ہفتے میں پروان چڑھ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکس کا یہ کردار سیاسی تقسیم اور جمہوریت مخالف رجحانات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ تحقیق کے نتائج عالمی سائنسی جریدے سائنس میں شائع کیے گئے ہیں۔








