1862 کے ڈکوٹا تنازعے کے پس منظر میں امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماعی پھانسی کا واقعہ سامنے آیا، جب 26 دسمبر کو مینیسوٹا کے شہر مینکیٹو میں 38 مقامی افراد کو ایک ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
ریاستی ریکارڈ کے مطابق اس دن خصوصی طور پر ایک بڑا لکڑی کا پھانسی گھاٹ تیار کیا گیا تھا، جہاں تمام افراد کو بیک وقت سزا دی گئی۔ یہ اقدام ڈکوٹا قبائل کے بغاوت کے بعد اٹھایا گیا، جنہوں نے حکومتی امتیازی رویے اور دباؤ کے خلاف مزاحمت کی تھی۔
ابتدائی طور پر 303 افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی، تاہم صدر ابراہم لنکن نے تفصیلی نظرثانی کے بعد صرف 38 افراد کی سزا برقرار رکھی۔ اس واقعے کو آج بھی امریکا میں سب سے بڑی اجتماعی سزائے موت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے تاریخی اور سماجی پہلوؤں پر آج بھی امریکی معاشرے میں بحث جاری ہے۔









