38

گوگل میپس میں صارفین کیلئے انوکھا فیچر متعارف

  گوگل میپس نے جیمنائی پر مبنی نیوی گیشن سسٹم باضابطہ طور پر صارفین کے لیے فعال کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطاب

ڈرائیونگ کے دوران فون استعمال کرنے کی ضرورت اب کم سے کم رہ جائے گی، کیونکہ جیمنائی وائس کنٹرول تمام نیوی گیشن موڈز میں دستیاب ہوگا۔

نئے فیچر کے تحت صارفین صرف آواز کے ذریعے راستے پوچھ سکیں گے، مزید تفصیلات جان سکیں گے اور سفر سے متعلق سوالات بھی کر سکیں گے۔ اپ گریڈ کے بعد میپس میں موجود مائیکرو فون آئیکون کو جیمنائی اسپارک آئیکون سے تبدیل کردیا گیا ہے، جو نئے انٹرفیس کی علامت ہے۔

ذرائع کے مطابق پیدل چلنے، سائیکلنگ اور پبلک ٹرانزٹ سمیت تمام موڈز میں جیمنائی کی اسمارٹ معاونت شامل کر دی گئی ہے، جبکہ سسٹم سفر کے دوران درکار مشورے بھی فراہم کرے گا۔ کمپنی نے اپنے آفیشل سپورٹ پیج پر اس فیچر کے عالمی سطح پر اجراء کی تصدیق کر دی ہے۔