56

چیٹ جی پی ٹی میں نئی تبدیلی متعارف کر دی گئ

ٹیکنالوجی رپورٹر: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن اور موبائل ایپس میں وائس موڈ کے کام کرنے کے طریقہ کار میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کسی بھی چیٹ کے اندر وائس چیٹ شروع کر سکیں گے، جس سے الگ انٹرفیس کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ صارفین اب ٹیکسٹ فیلڈ میں موجود ویو فارم آئیکون پر کلک کرکے براہِ راست وائس چیٹ شروع کر سکیں گے۔

اوپن اے آئی کے مطابق یہ تبدیلی اس لیے کی گئی ہے تاکہ چیٹ کے دوران گفتگو متاثر نہ ہو اور صارفین زیادہ آسانی سے ماڈل کے ساتھ آواز، تصویر یا ویڈیو کے ذریعے رابطہ کر سکیں۔

اگر صارف پرانا وائس انٹرفیس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو وہ چیٹ جی پی ٹی کی سیٹنگز میں وائس موڈ سیکشن میں Separate Mode آن کر سکتے ہیں۔

یہ اپ ڈیٹ گوگل کے جیمنائی لائیو فیچر کی طرز پر ہے، اور صارفین کو چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کا تجربہ مزید بہتر بنانے میں مدد دے گی۔