124

اداکار احمد رفیق نے اداکارہ قراۃالعین آزاد سے نکاح کرلیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے سٹار احمد رفیق نے اداکارہ قراۃالعین آزاد سے نکاح کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

اپنی جاندار اداکاری کے لیے پہچان بنانے والے اداکار نے اپنی یہ خوشی کی خبر مداحوں سے انسٹاگرام پر شیئر کی، نکاح کی تصاویر میں احمد رفیق کریم شیروانی میں نظر آئے جبکہ قراۃالعین آزاد نے سفید لباس زیب تن کر رکھا تھا۔  
تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے کیمرے کے سامنے پوز رہے ہیں، احمد نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’نکاح اور ایسپریسو۔‘

ان کی نکاح کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، مداح اور شوبز شخصیات دونوں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

مداحوں نے جوڑے کی خوشگوار کیمسٹری کو سراہا اور کہا کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بہترین ہیں۔