89

مقامی صرافہ مارکیٹ: سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر برقرار رہا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے رہی۔ کاروباری دن کے اختتام تک سونے کے نرخوں میں کسی قسم کی کمی یا اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 160 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 5 ہزار 642 روپے پر پہنچ گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مقامی طلب اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کے استحکام کے سبب یہ استحکام برقرار ہے۔