49

ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت سامنے آگئی

ایپل کی جانب سے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری تیز ہو گئی ہے اور رپورٹس کے مطابق یہ ڈیوائس پری ماس پروڈکشن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ کمپنی یہ فون 2026 کے ستمبر میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اس فولڈ ایبل آئی فون کو اینڈرائیڈ کمپنیوں کے موجودہ ماڈلز سے منفرد بنانے والا عنصر اس کا کریزلَیس فولڈنگ اسکرین ڈیزائن ہے، جو فولڈ ہونے کے باوجود کسی قسم کی لائن یا سلوٹ ظاہر نہیں ہونے دے گا۔ اس کے لیے “لیکوئڈ میٹل ٹیکنالوجی” استعمال کی جائے گی جو اس ڈیوائس کو خاصا مہنگا بنا رہی ہے۔

مارکیٹ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے فون کی قیمت 2400 ڈالرز سے شروع ہوگی، جس کے باعث یہ ایپل کا اب تک کا مہنگا ترین آئی فون ثابت ہو سکتا ہے۔ فون کی اندرونی ڈسپلے اسکرین سام سنگ ڈسپلے فراہم کرے گی جبکہ ڈھانچے اور باقی ٹیکنالوجی پر ایپل خود کام کر رہا ہے۔

ایک پچھلی رپورٹ کے مطابق ایپل اگلے سال روایتی آئی فون سیریز چھوڑ کر “آئی فون ائیر”، “آئی فون پرو” اور فولڈ ایبل “آئی فون فولڈ” پر مشتمل نئی سیریز پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔