107

گھریلو تشدد کا الزام :بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی کا آسٹریلین شوہر کیخلاف مقدمہ

بھارت کی معروف اداکارہ سلیِنا جیٹلی نے اپنے  آسٹریلین شوہر شوہر پیٹر ہاگ کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

 یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل ہی اداکارہ نے اپنے بھائی کی گمشدگی سے متعلق دل دہلا دینے والی تفصیلات شیئر کی تھیں۔

ان کے بھائی میجر (ر) وکرانت کمار جیٹلی نو ماہ تک جبری گمشدگی اور بعد ازاں حراست کا شکار رہے تھے جس کے بعد سلینا نے دہلی ہائی کورٹ سے انصاف کی اپیل کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق سلینا جیٹلی نے ممبئی کے اندھیری میں جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے۔

 درخواست میں انہوں نے اپنے شوہر پر سنگین گھریلو تشدد کے الزامات لگائے ہیں۔

اداکارہ نے درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیٹر ہاگ خود پسندی اور خود غرضی کا شکار شخص ہیں۔

 جو نہ ان کے لیے اور نہ ہی بچوں کے لیے کسی قسم کی ہمدردی رکھتے ہیں۔

سلینا جیٹلی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے شوہر کے رویے کے باعث شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا

 یہی وجہ ہے کہ وہ آسٹریلیا میں واقع اپنے گھر سے بھارت واپس آنے پر مجبور ہوئیں۔

اداکارہ نے عدالت سے پچاس کروڑ روپے ہرجانے اور آمدنی و املاک کے نقصان کی تلافی کی درخواست بھی کی ہے۔

یہ معاملہ بالی وُڈ اور سماجی حلقوں میں گہری تشویش کا باعث بنا ہوا ہے جبکہ مداح اور سماجی کارکن اداکارہ کے لیے حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔