سکیورٹی فورسز نے بنوں میں بھارتی پراکسی گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بڑا آپریشن کرتے ہوئے 22 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی اس اطلاع پر کی گئی کہ علاقے میں خوارج کے عناصر موجود ہیں۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں تمام 22 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جب کہ فورسز غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔
اس سے قبل پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا جس میں تینوں حملہ آور مارے گئے تھے۔









